اردو صحافت کی موجودہ صورت حال کا جائزہ لیتے ہوئے بہار اقلیتی امور کے وزیر پروفیسر عبدالغفور نے کہا کہ حکومت اس وقت تک اردو صحافت کی بات نہیں سنے گی جب تک کہ اردو صحافت کی صورت حال بہتر اور موثر نہیں ہوجاتی۔
یہ بات انہوں نے ’’اردو صحافت کل ، آج اور
کل‘‘ کے موضوع پر منعقدہ سیمینارکا افتتاح کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ عام طور پر ارد و اخبارات کو مسلما نوں کا ترجمان کہا جاتا ہے اور جس طرح اردو کے اخبارات مسلمانوں کے مسائل اٹھاتے ہیں‘ اس طرح دیگر زبان کے اخبارات نہیں اٹھاتے‘ اس لئے ہمیں اس میڈیا کو مضبوط اور مؤثر بنانے کی ضرورت ہے